ریسکیو 1122 نے تصدیق کی کہ لاش نوشہرہ کی حدود میں سیلابی پانی سے ملی ہے اور یہ ایک کمسن بچی کی ہے۔ ضلع نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر نبیل خان کے مطابق ’بچی کی لاش منگل کو دریائے کابل کے ایک کنارے سے ملی ہے. ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، اس کے بعد ورثا کی تلاش کے لیے کوششیں کی۔’چھان بین کے بعد واضح ہوا کہ بچی کا تعلق پشاور کے علاقے حسن گڑھی سے ہے۔ ضروری تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔‘سیلاب نے بلوچستان/سرائیکی علاقوں میں تباہی مچا دی۔بھولے عوام مدد کے لیے ہیلی کاپٹر مانگ رہے ہیں۔جن کے پیسوں سے ہیلی کاپٹر خریدے جاتے ہیں ان کے بچے درختوں سے لٹکے ہوئے ہیں۔ حکمران خود ملک ریاض کا ہیلی کاپٹر مانگ کر پرویز الہی کو ڈھونے پر مصروف ہے۔فوج اپنے ہیلی کاپٹرز بھیجے گی؟ pic.twitter.com/mdLMga1I9g
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) July 27, 2022
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملک میں سیلابی صورتحال پر مین سٹریم میڈیا کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ مہوش حیات کے گم ہوجانے والے جوتے تو میڈیا کو نظر آگئے مگر معصوم بچے کی یہ لاش نظر نہ آئی ۔ بروز حشر میڈیا مالکان ۔ مالک کاہنات کو کیا جواب دیں گے ??ریسکیو 1122 نے تصدیق کی کہ لاش نوشہرہ کی حدود میں سیلابی پانی سے ملی ہے اور یہ ایک کمسن بچی کی ہے۔ ضلع نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر نبیل خان کے مطابق ’بچی کی لاش منگل کو دریائے کابل کے ایک کنارے سے ملی ہے#FactCheck#floodsituation pic.twitter.com/IeQkwZjUiC
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) July 27, 2022
کوئی شک نہیں کہ یہ تصویر عوامی بدحالی کا نوحہ ہے۔ مگر کوریکشن کر لیں کہ سیلابی پانی سے ملنے والی کمسن بچی کی لاش خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے ملی ہے۔ ریسکیو 1122 سے بات ہوئی جن کے مطابق بچی کا تعلق پشاور کے علاقے سردار گڑھی سی ہے۔ https://t.co/LA7p3yk0IU
— Shahid Abbasi (@ShahidAbbasiPak) July 27, 2022
دوسری جانب پاک فوج اورایف سی اہلکار بھی سیلاب اوربارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں متاثرہ اوتھل اور لسبیلہ کے علاقوں کے لیے ہیلی کاپٹرکراچی سے روانہ کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ اس سے قبل 48 گھنٹوں کےدوران موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹروں کی پرواز ممکن نہیں تھی۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کریں گے جب کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ضروری امدادی سامان بھی بھجوایا جائے گا۔یہ تصویر شام کے اس بچے سے زیادہ تکلیف دہ ہے جس کی لاش ساحل کے کنارے ملی تھی ۔۔۔ یہ ہمارے حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے جنھیں صرف اپنا اقتدار پیارا پے۔۔۔۔۔???? pic.twitter.com/1IAijTb5wP
— Summaiya Rizwan (@SummaiyaRizwann) July 27, 2022