جوڈیشل کمیشن اجلاس: پانچوں ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد

جوڈیشل کمیشن اجلاس: پانچوں ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پانچوں ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد ہوگئے ۔ سپریم کورٹ میں 5خالی آسامیوں پر ہائیکورٹس کے ججز کی تقرریوں کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہائیکورٹس کے 5زیرغورججز کی سپریم کورٹ میں تقرری پر اتفاق نہ ہوسکا، اجلاس میں حکومتی ٹیم نے چیف جسٹس کی جانب سے تجویز کردہ ناموں کی مخالفت کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کسی جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری نہ ہو سکی، جوڈیشل کمیشن نے جن نامزدگیوں پر غور کیا ان میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید ،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اظہر رضوی، جسٹس شفیع صدیق اور جسٹس نعمت اللہ شامل ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔