مریم نواز کا پی ٹی آئی کے استعفے فوری منظور کرنے کا مطالبہ

مریم نواز کا پی ٹی آئی کے استعفے فوری منظور کرنے کا مطالبہ
لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کے استعفے فوری منظور کرنے کا مطابلہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) اجلاس میں مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فوری آئندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے استعفے فوری منظور کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی ،مریم اورنگزیب ،افتاب شیر پاو،اویس نورانی ،طاہر بزنجو ،غفور حیدری و دیگر شریک ہیں ۔اس کے علاوہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پنجاب میں تبدیلی اور عدالتی فیصلے پر گفتگو کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔