کیا ڈالر اچانک 207 روپے کا ہو گیا؟

کیا ڈالر اچانک 207 روپے کا ہو گیا؟
پبلک نیوز: ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی امریکی ڈالر 3 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 239 روپے 94 پیسے کا ہوگیا۔ آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 92 پیسے بڑھی ہے۔صرف جولائی کے مہینے میں ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں 35 روپے 9 پیسے بڑھ چکا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 3 روپے اضافے سے 244 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب سرچ انجن گوگل نے ڈالر کے مقابلے میں‌پاکستانی کرنسی کا ریٹ اچانک سے 207 روپے دس پیسے دکھانا شروع کر دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں. کئی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ڈالر کی قدر واقعی اچانک اتنی بڑی کمی ہو گئی ہے . جبکہ کچھ صارفین تو حکومت کی جانب سے ملک کی معیشت کو بچانے کی طرف اس کمی کو بڑی پیشرفت قرار دے رہے ہیں. تاہم سچ یہ ہے کہ مقامی کرنسی بحال نہیں ہوئی ہےبلکہ یہ گوگل کی طرف سے ایک غلطی ہے جس کی وجہ سے غلط اعداد و شمار ظاہر ہو رہے ہیں. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور موثر معاشی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے روپے پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قسط ملنے میں ابھی وقت باقی ہے، حکومت امپورٹ بل اور اخراجات میں کمی نہیں کر رہی جس سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔