پنجاب میں‌یکم تا 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں‌یکم تا 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ
لاہور: حکومت پنجاب نے 1 محرم سے 10 محرم تک صوبے بھر میں فعہ 144 نافذ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پنجاب حکومت نے احکامات جاری کردیے ہیں ۔پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، ڈبل سواری کا اطلاق بزرگ، خواتین اور قانونی اداروں پر نہیں ہوگا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم سید علی مرتضی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم سے 10محرم الحرام تک صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی کنسٹرکشن کرنےکی اجازت بھی نہیں ہوگی۔مزید برآں صوبے میں اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریرپر بھی پابندی ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔