مریض کے پیٹ سے 16 انچ لمبی لوکی نکلنے پر ڈاکٹرز حیران رہ گئے

مریض کے پیٹ سے 16 انچ لمبی لوکی نکلنے پر ڈاکٹرز حیران رہ گئے
کیپشن: مریض کے پیٹ سے 16 انچ لمبی لوکی نکلنے پر ڈاکٹرز حیران رہ گئے

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی نکال لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ مریض پیشے کے اعتبار سے کسان ہے جو پیٹ میں شدید درد کی شکایت لیے اسپتال پہنچا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے اور ساتھ ہی ایکس رے بھی کیا گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ٖ

یہ بھی پڑھیں:شیخوپورہ:غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کو بڑی آنت میں لوکی کی موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا اور اسے اسپتال میں فوری داخل کرتے ہوئے 2 گھنٹوں تک آپریشن کیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی کو نکال لیا گیا جبکہ مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز یہ جاننے میں ناکام رہے کہ لوکی مریض کی بڑی آنت تک کیسے پہنچی جبکہ مریض کی جانب سے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا جس پر ڈاکٹرز نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

Watch Live Public News