شیخوپورہ:غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

شیخوپورہ:غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا
کیپشن: شیخوپورہ:غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر باپ نے 2 جواں سال بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک باپ نے بیٹیوں کو پہلے زہر دے کرقتل کیا پھر واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کےلیے بیٹیوں کو کرنٹ بھی لگایا۔

شیخوپورہ میں قتل کی گئیں بیٹیوں کی عمریں بائیس اور انیس سالہ تھیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ باپ نے بیٹیوں کی تدفین بھی کیں تاہم 4 روز بعد والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم باپ کو گرفتارکرلیا۔

Watch Live Public News