ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،ملزم عمر حیات کو ثناء یوسف قتل کیس میں سزائے موت سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت  کی جانب سے ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے عمرحیات پر20 سال قید اور 20 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈکیتی کی دفعات کے تحت 10 سال، گھر میں گھسنے کی دفعات کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خیال رہے کہ  ٹک ٹاک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ حتمی بحث کے بعد دن 11 بجے محفوظ کیا گیا تھا۔

ثناء يوسف قتل کیس  بیک گراونڈ:

ثناء یوسف کو 2 جون 2025 کو گھر میں قتل کیا گیا . 3 جون کو پولیس کیجانب سے ثناء یوسف کے قاتل کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا ۔13 جون کو شناخت پریڈ کے دوران چشم دید گواہان نے ملزم کو شناخت کیا۔

حکومت کیجانب سے کیس میں راجہ نوید حسین کیانی کو اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کیا ۔کیس میں مجموعی طور پر  50 سے زائد سماعتیں ہوئیں . چالان میں  مجموعی طور پر 31 گواہان کی فہرست فراہم کی گئی . بعدازاں پراسکیوشن نے 4 گواہان کو ترک کردیا گیا تھا. 

پراسکیوشن کیجانب سے 27 گواہان عدالت میں پیش ہوئے. مقدمہ کا ملزم عمر حیات جڑانوالہ والا کا رہائشی ہے. مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی چشم دید گواہان ہیں ۔

20 ستمبر کو ملزم پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔25 ستمبر کو استغاثہ کے پہلے گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں 2 ہفتے سے زائد وقت کیلئے ٹرائل رکا رہا۔19 مئی کو مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

Watch Live Public News