(ویب ڈیسک ) سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارتی ویمنز اور سری لنکا ویمنز کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ دمبولا میں کھیلا گیا۔ بھارتی ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165رنزبنائے۔
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے ہدف کو 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان چماری اتاپتو 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ سری لنکا ویمنز نے پہلی بار ایشیا کپ جیتا ہے۔ بھارت 7 بار اور بنگلادیش ایک بار ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔