سوئی سدرن گیس بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم ہر چل پڑی

سوئی سدرن گیس بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم ہر چل پڑی
کراچی ( پبلک نیوز) ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے روشنیوں کے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا اعتراف کرلیا۔ زیادہ نقصان والے علاقوں میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک گیا بند کی جارہی ہے۔ ایم ڈی عمران منیار کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں گیس چوری اور لیکچ زیادہ ہے ان علاقوں میں گیس بند کی جارہی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ گیس بندش پر کوئی عوامی آگاہی نوٹس جاری کیا ہے؟ جس پر ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے صاف کہ دیا نہیں جاری کیا۔سلو میٹر، اسکیٹی میٹر اور گیس چوری کے نام پر اضافی بل پر بھی ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے ان کو ٹھیک کرنے ہدایت کردی۔ کے الیکٹرک کی طرح ہم بھی زیادہ گیس چوری والے علاقوں میں گیس بند کررہے کیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔