چنیوٹ (ویب ڈیسک) معروف عوامی گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ اللہ دتہ لونے والا اپنے مقامی شہر چنیوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر تھے۔ ان کے صاحبزادے نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔خیال رہے کہ اللہ دتہ لونے والا مشہور و معروف سنگر ندیم عباس لونے والا کے والد ہیں جبکہ پنجاب میں ان کے نام کا طوطی بولتا تھا۔ اللہ دتہ لونے والا نے کئی مشہور زمانہ گیت دیئے۔ انھوں نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر کئی ممالک میں بھی پرفارم کیا۔ ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔