وزیر اعظم کی جان بچانے والی CPR ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز

وزیر اعظم کی جان بچانے والی CPR ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جان بچانے والی CPR ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ سربراہ وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا ہے کہ مہم کا حصہ بننے کے خواہشمند رضاکار 1166 پر کال کرکے خود کر رجسٹر کروائیں، ایسے افراد جو پہلے سے CPR میں پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ہیں، وہ رضاکاروں کی تربیت کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ مہم کا حصہ بنیں، تربیت حاصل کریں، 10 مزید لوگوں کو بنیادی CPR کی ٹریننگ دیں اور انعام حاصل کریں، ٹریننگ کی رجسٹریشن کیلئے عمر کے کسہ بھی حصے سے تعلق رکھنے والے افراد اہل ہونگے۔ سربراہ وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹریننگ کیلئے نوجوان، خواتین، بچے، بڑی عمر کے افراد بھی رجسٹریشن کروائیں، ایمرجنسی صورتحال میں بروقت CPR سے آپ کسی انسان کی جان بچا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔