عدنان سمیع خان نے حیران کن حد تک خود کو تبدیل کرلیا

عدنان سمیع خان نے حیران کن حد تک خود کو تبدیل کرلیا
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ زیادہ وزن ہونا کسی شخص کے لیے اچھا نہیں ہے، یہ بات بھی سچ ہے کہ خوش وخرم زندگی گزارنے کے لیے فٹنس یقینی طور پر ضروری ہے۔ وزن میں کمی یا حیرت انگیز تبدیلی کی کئی کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں تاہم عدنان سمیع کی سٹوری کسی معجزے سے کم نہیں۔ عدنان سمیع کا موٹاپا ایک لمبے عرصے تک خبروں کی زینت بنا رہا اب بھی لوگ انکی مثالیں دیتے ہیں تاہم ان کی حالیہ تصویروں نے انکے مداحوں کو ایک بار پھر ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ تصاویر انہوں نے مالدیپ سے شیئر کی ہیں جہاں وہ اپنی اہلیہ رویا اور بیٹی مدینہ کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں، تصاویر میں عدنان اپنی عمر سے کافی چھوٹے نظر آ رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب عدنان سمیع کا وزن 230 کلو کے لگ بھگ تھا لیکن اب ان کا وزن مزید کم ہوا ہے. کچھ مداحوں کا انکی تصاویر پر کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یا تو انہوں نے بڑھاپے کو روک دیا ہے یا پھر عمر بڑھنے کے عمل کو ریورس کرنے کا کوئی فارمولا ڈھونڈ لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔