ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، عمران خان

ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے صرف مشکلات پیدا کی ہیں، انہوں نے معیشت ٹھیک کرنی تھی کیوں کہ ان کو بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے،کراچی میں صبح سے عوام سڑکوں پر ہے، ان لوگوں نے صرف اپنے اوپر 1100ارب روپے کے کیسز ختم کرائے. نیوز کانفرنس سے خطاب میٰں عمران خان نے کہا انہوں نے اپنے آپ کو این آر او ٹو دیا، اپنی کرپشن بچانے کیلئے انہوں نے اداروں کو تباہ کیا موجودہ کابینہ میں 60فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں، پاکستان میں 2خاندانوں نے 30سال حکمرانی کی ہے، انہوں نے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیاہے، ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، آج ان کے کوئلے کے پاس پیسے ہیں نہ ایل این جی کیلئے، یہ لوگ مہنگائی کم کرنے آئے تھے، سیاستدانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح خریداجاتاہے ، ابھی تو لوگوں کو بجلی کے بل آنے ہیں. چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈنڈے سے جمہوریت کبھی نہیں چلتی،جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے، پشاور،کراچی،لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی لوگ سڑکوں پرنکلیں، 2جولائی کو ہم تاریخی پرامن احتجاج کریں گے، پرامن احتجاج کی اجازت ہماراآئین دیتا ہے،سوائے اپنے چوری بچانے کے عوام پر بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی بھی بنائیں، شوکت ترین کو کہا نیوٹرلز کو بتاؤ ملک اس اقدام کی قیمت ادا کرے گا. پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں ہورہی ہیں، پنجاب میں لگ رہا ہے کہ حمزہ شہباز کی حکومت نہیں رہے گی، ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، لوگ پرامن احتجاج کریں،توڑ پھوڑ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، ان میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوئی صلاحیت نہیں تھی. انہوں نے کہا شہباز شریف کی ساری ڈویلپمنٹ اشتہاروں میں ہوتی ہے، پاکستان میں ایک سازش کے تحت پہلے سیاسی بحران پیدا کیا گیا، سری لنکا میں پہلے معاشی پھر سیاسی بحران آیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔