اودے پور :نوپور شرما کے حامی درزی کا گلا کاٹنے والے ملزمان گرفتار

اودے پور :نوپور شرما کے حامی درزی کا گلا کاٹنے والے ملزمان گرفتار
ادے پور قتل کیس: ادے پور میں دن دیہاڑے درزی کا سر قلم کرنے والے دو افراد کو راجستھان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ادے پور ہی کے رہنے والے ہیں۔ اس معاملے پر این آئی اے کی ایک ٹیم راجستھان کے ادے پور بھیجی گئی ہے ، جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے کے حالات کشیدہ ہیں. واضح رہے کہ راجستھان کے ادے پور میں قاتلوں نے دکان میں گھس کر تیز دھار آلے سے درزی کا گلا کاٹ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے عہدیداروں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے اور انٹرنیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مقامی لوگوں نے درزی کنہیا کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مذکورہ درزی نے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس کی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔