بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟

بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟
کیپشن: بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟

پبلک نیوز:(شکیل خٹک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ ہفتے سے نیٹ پریکٹس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں بابر اعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ جاری ہے جہاں وہ انفرادی طور پر پہلے مرحلے میں فٹنس پر فوکس کر رہے ہیں۔

سخت گرمی میں بابر اعظم 2 گھنٹے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزارتے ہیں جبکہ پیر سے وہ نیٹس پر بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے لیے وہ خود کو فٹ رکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف سیریز سے قبل گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا میں حصہ لینا ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔