انسداددہشتگردی عدالت نے عمران خان کوبڑاریلیف دیدیا

انسداددہشتگردی عدالت نے عمران خان کوبڑاریلیف دیدیا
کیپشن: انسداددہشتگردی عدالت نے عمران خان کوبڑاریلیف دیدیا

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے کے مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے خود پیش ہونے کی بجائے  جونیر افسر کے ذریعے ریکارڈ بھجوایا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس کے تفتیشی افسر کے پیش  نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے  دلائل طلب کر لیئے۔بانی پی ٹی آئی کے جونئیر وکلاء کی ٹیم   عدالت میں پیش ہوئی۔

جونیئر وکلاء نے استدعا کی کہ سینئیروکیل بیرسٹر سلمان  صفدر دیگر کیسز میں مصروف ہیں مہلت  دی جائے۔چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی  حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے،کورٹ نمبر 3 نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی  تھیں۔بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل نہیں ہوئی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر