مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی طبیعت ناساز

مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی طبیعت ناساز
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ٗ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے ٗ اسی وجہ سے مریم نوازشریف نے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں ٗانہیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔وہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔مزید برآں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناسازمولانا فضل الرحمن دو روز سے بخار میں مبتلاہیں ٗ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رائشگاہ پر موجود ہیں،مولانا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگٹیو ہے، مگر ناسازی طبیعت کی وجہ سے مولانا فضل الرحمن نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

Watch Live Public News