لاہور: 30 افراد کو ماسک نہ لگانے پر حراست میں لے لیا گیا

لاہور: 30 افراد کو ماسک نہ لگانے پر حراست میں لے لیا گیا

لاہور(پبلک نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ماسک نہ لگانے والے شہریوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کر دیا ہے۔

  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور میں ماسک نہ پہننے پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس کے علاوہ اے سی سٹی اور ایس پی سٹی کی مشترکہ ٹیم نے اسلام پورہ، کرشن نگر، کریم پارک، شاد باغ سے 30 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ شہر کی دیگر تحصیلوں میں بھی سخت کریک ڈاون کیا جا رہا ہے، شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ یاد رہے کہ این سی او سی ہدایت کے بعد صوبے میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، ماسک نہ پہننے پر جرمانے اور 6ماہ قید ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہو گئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 2823 نئے کیسز سامنے آگئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 212,918 ہو گئی۔

لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز جاری ہیں۔ 1725 نئے کیسز سامنے آ۔ گئے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع ننکانہ 5، قصور 14، شیخوپورہ 64، راولپنڈی 149، جہلم 6، اٹک 3، چکوال 4، مظفرگڑھ 1، حافظ آباد 13 اور گوجرانوالہ میں 89کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سیالکوٹ 85، نارووال 5، گجرات 33، منڈی بہاؤالدین 14، ملتان 124، خانیوال 6، راجن پور 1، لیہ 1، ڈیرہ غازی خان 1 اور وہاڑی میں 3 کیس سامنے آئے ۔فیصل آباد 188، چنیوٹ 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ 44، جھنگ 8 اور رحیم یار خان میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسرگودھا 56، میانوالی 5، خوشاب 56، بہاولنگر 7، بہاولپور 25، لودھراں 14، بھکر 4، ساہیوال 20، پاکپتن 4 اوراوکاڑہ میں 12 کیس سامنے آئے۔

کورونا وائرس سے مزید 39 ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 6,227 ہوچکی ہے۔اب تک 3,755,082 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 184,297 ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔