’’ہاؤسنگ اسکیم سےغریب کوچھت ملےگی‘‘

’’ہاؤسنگ اسکیم سےغریب کوچھت ملےگی‘‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہاؤسنگ ٹیلی تھون سے خطاب میں کہا کہ پہلی بار کم آمدن والوں کو گھر بنانے کا موقع دیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ پہلی بار شروع کیا گیا، مشکلات کا احساس ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم سےغریب کوچھت اورلوگوں کو روزگار ملے گا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایات جاری کیس کہ بینک لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سن رہا تھا لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کے ساتھ 30 صنعتیں جڑی ہوئی ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری سے لوگوں کو روزگار ملے گا، ہاؤسنگ اسکیم سےغریب کو چھت اور لوگوں کو روزگار ملے گا، دولت کی پیداوار کیلئے بھی گھروں کی تعمیر کے منصوبے بڑے اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل مارگیج کے حوالے سے رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ پوری دنیا میں لوگ بنکوں سے پیسے لے کر گھر بناتے ہیں۔تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کو روز گار کے مواقع ملیں گے۔پاکستان میں بنکوں سے قرضہ لے کر گھر بنانے کا رواج نہیں ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔