اسلام آباد(پبلک نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے آبپارہ مارکيٹ اور اتوار بازار پر چھاپہ مارا، اس دوران متعدد دکانيں اور ہوٹل سيل کیے گئے اور ماسک نہ پہننے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس موقع پر ايس ايس پی آپريشن اسلام آباد ڈاکٹر سيد مصطفی تنوير بھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی اور ايس ايس پی نے مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا اور عوام کو ماسک پہننے کی ہدايت کی، اس دوران انہوں نے متعدد شہریوں کو جرمانے بھی کیے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آئی نائن اور آئی ٹن کا بھی دورہ کیا اور ایس او پیز کا معائنہ کیا جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے اور گرفتارياں عمل میں لائیں گئیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے لوکل ٹرانسپورٹ کو بھی چيک کيا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کيا گيا، اس دوران متعدد گاڑياں بند کر دی گئیں۔