حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، شیخ رشید

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، شیخ رشید
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے آج تک کسی حکومت کو اپنا وقت پورا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ تاہم یہ پہلی حکومت ہوگئی جو اپنی مدت پوری کرے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں لیکن عمران خان کی سیاست ختم ہونے والی نہیں ہے۔ وہ آخری گیند تک کھلیں گے۔ میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے کہہ رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کیساتھ ہے۔ عمران خان اقتدار میں ہوں یا نہ، ہم ان کیساتھ ہیں۔ میں عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اراکین کی خرید وفوخت کیلئے منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔ ابھی تو جلسہ جلسہ ہو رہا ہے، ایک دو دن میں ملک کی سیاسی صورتحال کا پتا چل جائے گا۔ عدم اعتماد آج پیش ہوئی تو اگلے پیر کو اس پر ووٹنگ ہوگی۔ 30 یا 31 مارچ کو پتا چل جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا نہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اس خط کا علم نہیں جس کا وزیراعظم نے گذشتہ روز جلسے میں ذکر کیا تھا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 172 بندے انہوں نے لانے ہیں ہم نے نہیں۔ میرا وجدان کہہ رہا ہے کہ ایک گھنٹہ پہلے بھی صورتحال بدل سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی کے پاس آج کے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہیں تاہم مسلم لیگ ن کو ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کو جو این او سی دیا گیا تھا، اس کا این او سی ختم ہو چکا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میری وزارت میں تصادم نہ ہو، اور اس ملک میں جمہوریت چلے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔