وزیر اعظم کا پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے گرین سگنل

وزیر اعظم کا پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے گرین سگنل
اسلام آباد:ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر آمادہ ہوگئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ حکومتی وفد اس وقت چوہدری شجاعت حسین کے گھر موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد کی چودھری برادران کی رہائش گاہ پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات جاری ہے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزرء چودھری طارق بشیر چیمہ، مونس الہیٰ، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، بھی شریک ہیں ، پی ٹی آئی کے وفد میں وفاقی وزرء و سنیئر رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔