بلوچستان عوامی پارٹی کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ

بلوچستان عوامی پارٹی کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، باضابط اعلان مشترکہ پریس کانفرنس میں ہوگا . پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف بھی ہونگے.

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس کچھ دیر بعد ہوگی جبکہ نجی ہوٹل میں پریس کانفرس کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف کی اور بلوچستان خالد مگسی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا سیکیورٹی اسٹاف نجی ہوٹل پہنچ گیا ہے۔مذکورہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرخ حبیب کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ آنے کےبعد عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔