اسلام آباد: ذرائع کے مطابق حکومت نے عدالتی اصلاحات کے لیے فوری قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فوری طور پر عدالتی اصلاحات کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان تنہا ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ازخود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جا رہی ہے، اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ ازخود نوٹس لینے کا اختیار فل کورٹ کو دیا جائے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔