ویب ڈیسک: وائلڈ لائف خیبر پختونخوا میں وائلڈ لائف کی بقا پر خطرات منڈلانے لگے۔ شاہ کوٹ میں ایک اور نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا۔
تفصیلات کے مطابق شکاریوں نے ہلاک تیندوے کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ چند ماہ قبل مناہی کے پہاڑوں میں بھی تیندوے کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔
رینج آفیسر عامر خان نے اس واقعے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ شاہ کوٹ میں تیندوے کو مارنے والے ملزمان کو 2لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ چراٹ نظام پور کے پہاڑوں میں نایاب نسل کے تیندوے موجود ہے۔
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تیندووں سے کسی قسم کا خوف محسوس نہ کرے یہ انسان کو دیکھ کر ڈرتے ہیں۔