رانا مشہود احمد خان وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر

رانا مشہود احمد خان وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
کیپشن: Rana Mashhood Ahmad Khan
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: رانا مشہود احمد خان وزیر اعظم یوتھ افئیرز کے کوآرڈینیٹرمقرر ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رانا مشہود احمد کی تقرری کی منظوری دیدی گئی۔ 

واضح رہے کہ رانا مشہود احمد خان اعزاز طور پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ 

کابینہ ڈویژن نے رانا مشہود احمد خان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مختار بھرت وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر۔ ڈاکٹرمختار بھرت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولشن اینڈ کوآرڈینیشن کا کوآرڈینیٹرمقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی اعزازی بنیادی پر تقرری کی گئی ہے۔

Watch Live Public News