اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 46 فیصد کا اضافہ کیا. وفاقی وزیر امین الحق کا گڈ مارننگ پبلک میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ 2023 تک 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، آئی ٹی پارک اسلام آباد میں 8 سے 10 ہزار افراد کو روزگار ملے گا، جلد ہی کراچی میں بھی آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔