ملک بھر میں کورونا سے 67 افراد انتقال کرگئے، تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی، 2 ہزار 482 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد رہی، ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 611 ہوگئی۔او لیول امتحانات 26 جولائی سے 6 اگست تک ہوں گے، وزارت تعلیم نے برٹش کونسل کو این او سی جاری کردیا، وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں او لیول کے طلبا کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے، ایف ایس سی کلاسز شروع کرنے میں آسانی ہوگی، جولائی میں اس قسم کے امتحان کی مثال نہیں ملتی۔موجودہ حکمران دھاندلی کے ذریعے آئے، عمرانی معاہدہ کیا جائے، گارنٹی دیتا ہوں نواز شریف مان جائیں گے، ان کے پاؤں پکڑنے کو بھی تیار ہوں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا انٹرویو، کہا کوئی ایک ادارہ اکیلے ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتا، پی ڈی ایم میں کوئی جماعت کسی کو نکالنے یا رکھنے کی اکیلے مجاز نہیں، یہ بھی کہہ دیا کہ پی ڈی ایم میں پہلے 10 جماعتیں اب 8 ہیں، کہا چودھری نثار سے 30 سالہ تعلق غلط موڑ پر ٹوٹا، حلف پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کی ملاقات، صوبے کو حصے کا پانے نہ ملنے کی شکایت کی، وزیراعظم نے ارسا چیئرمین کو طلب کرلیا، عمران خان کی زیرصدارت پانی کے معاملے پر اجلاس آج ہوگا، صوبوں کی شکایت کا جائزہ لیا جائے گا۔یو این ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی قرارداد منظور کرلی گئی، پاکستان کی جانب سے اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا۔