لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی مدد سے پانی چوری کیا جارہا ہے۔ مودی یار اور سیاچن کے زخم ابھی ہرے ہیں۔ سندھ حکومت نے ارسا اجلاس کے حوالے سے غلط بیانی کی۔
ملک میں پانی کی قلت کی وجہ سے سامنے آنے بحران پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو اپنے حصے کا پانی استعمال کرنے کا حق ہے۔ ایک سیاسی جماعت پانی پر سیاست کر کے زندہ رہنا چاہتی ہے۔ پانی کے معاملے پر نفاق ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پانی کے مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے۔ وفاق پانی کی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سندھ میں پانی چوری کر کے جاگیروں،وڈیروں کودیا جاتا ہے۔ غلط بیانی کر کے صوبے کے درمیان نفاق ڈالنے کی کوشش کی گئی۔