کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات رواں برس بھی نہیں ہو سکیں گے۔ سندھ حکومت کے مطابق مردم شماری کے نتائج پر تحفظات ہیں۔ بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتے۔
سندھ حکومت کے ذمہ داروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کے نتائج کا درست ہو نا ضروری ہے۔ لہٰذا وہ مردم شماری سے متعلق فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے۔
صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے سے متعلق اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کردیا۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے گزشتہ روز اجلاس میں سندھ حکومت کے نمائندوں نے اپنے اعتراضات پیش کیے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ابھی بجٹ تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تفصیلی جواب بعد میں دیں گے۔