امیر لوگوں کی سبسڈی ختم کردیں گے: وزیر خزانہ

امیر لوگوں کی سبسڈی ختم کردیں گے: وزیر خزانہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن شہریوں کی ماہانہ آمدنی 35 ہزار روپے سے کم ہے، ان کو ہر ماہ 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کا استحکام ہے۔ آئندہ آنے والی نئی حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی ادارے کیساتھ جو ایگریمنٹ کیا تھا، ہم اسے ہی آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم نے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کو بہتر کرکے آگے جانا ہے۔ ہمیں اس وقت ڈالروں کی ضرورت ہے۔ تاہم تیل کی مصنوعات پر کسی قسم کا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ایک لاکھ 40 لاکھ پاکستانیوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے 40 فیصد امیر افراد پیٹرول اور ڈیزل سبسڈی لیتے ہیں جبکہ یہی سہولت حاصل کرنے والے غریب عوام کی تعداد 60 فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کو سبسڈی دیں گے۔ امیر لوگوں کی سبسڈی ختم کردیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ چند ماہ کے اندر اندر لوڈشیڈنگ کا ناسور ختم کر دیں گے لیکن فوری طو پر اس پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ جو پاکستانی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہیں ان کو ہفتے کے اندر اندر اضافی پیسے مل جائیںگے۔ اس کا طریقہ کار بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو خصوصی فون نمبر دیا جائے گا جس میں وہ اپنا شناختی کارڈ اور زیر استعمال فون نمبر پر بھیج سکیں گے۔ اگر وہ شرائط پر پورے اترے تو انہیں بھی رقم دی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔