'پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے'

'پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے'
بہاولپور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی خطرہ نہیں بلکہ اندرونی انتشار اور فتنے کا خطرہ ہے اور سب سے بڑا فتنہ عمران خان ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو یوم تکبیر کی مبارکباد دی، مریم نواز نے بہاولپور میں جلسے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے، یوم تکبیر کا مطلب ہے کہ پاکستان کا کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھ بھی نہیں سکتا ہے۔ یوم تکبیر کا مطلب پاکستان کی سرحدیں ہمیشہ محفوظ اور دفاع مضبوط ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جس نے پوری دنیا کی دھمکیوں کو نظر انداز کرکے بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کے اس کا نام نواز شریف ہے، جس لیڈر نے 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکرا کر کہا ایبسلوٹلی ناٹ اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اس لیڈر کا نام نواز شریف ہے۔ مریم نواز نے خطاب میں نواز شریف ، پاک افواج، پاکستان کے سائنس دانوں، اٹامک انرجی کمیشن، ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا تو کس کس ملک نے دھمکی اور لالچ نہیں دی اور کس کس نے یہ نہیں کہا کہ اگر ایٹمی دھماکے کروگے تو تمہیں پتھر کے زمانے میں بھیج دیا جائے گا لیکن نواز شریف نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لو میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دم لوں گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی جھوٹا خط یا سازش کا ڈراما نہیں کیا، دھمکیوں کے باوجود بلوچستان میں چاغی کے پہاڑوں میں پہنچا اور نعرہ تکبیر کا نعرہ لگا۔ لیگی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اس کے بعد کیا کچھ ہوا، کارگل کی جنگ اور بہت کچھ ہوا لیکن پاکستان کے کسی دشمن کو جرات نہیں ہوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے، پاکستان کوئی سیکیورٹی کا خدشہ نہیں ہے بلکہ پاکستان کو اندرونی خطرہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج پاکستان کو خطرہ ہے تو انتشار، فتنے سے ہے، پاکستان کے سب سے بڑے انتشار اور فتنے کا نام عمران خان ہے۔ پاکستان کو خطرہ ہے تو فتنہ اور فساد ہے جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔