اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4 اعشاریہ 7 شدت ریکارڈ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4 اعشاریہ 7 شدت ریکارڈ
اسلام آباد ، پشاور اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور ،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مین مرکز جلال آباد افغانستان تھا۔ مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آگئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ خیال رہے کہ آج صبح بھی ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلےکی گہرائی 223 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔