روس کا افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

afghan taliban & russia
کیپشن: afghan taliban & russia
سورس: google

ویب ڈیسک : روس کا افغان طالبان کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، صدر پوتن کو تجویز بجھوا دی گئی۔ 

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا نووستی نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو افغانستان کے حکمراں طالبان کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دے گا۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا،"قازقستان نے طالبان کو دہشت گرد تنظیمو ں کی فہرست سے ہٹانے کا حال ہی میں فیصلہ کیا ہے اور ہم بھی ایسا ہی فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔

روسی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ روس نے  طالبان کو پانچ سے آٹھ جون تک سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔"

قازقستان نے پچھلے دسمبر میں طالبان کو ممنوعہ تنظیموں کی فہرست سے ہٹا دیا تھا۔

ماسکو کے فیصلے سے روس اور افغانستان کے درمیان سفارت کاری کو مزید فروغ ملے گا تاہم وہ فی الحال طالبان کی 'اسلامی امارت افغانستان'حکومت کو فی الحال تسلیم نہیں کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ دراصل زمینی حقائق کو تسلیم کرنا ہے۔

لاوروف کا کہنا تھا،"وہی (طالبان) حقیقی طاقت ہیں۔ ہم افغانستان کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور اس سے بھی بڑھ کہ یہ کہ وسطی ایشیا میں ہم اپنے تمام اتحادیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔"

  یادرہے امریکی اور نیٹو فورسز کی سن 2021 میں افغانستان کی واپسی کے بعد طالبان نے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور وہاں سخت اسلامی قوانین نافذ کردیے۔ دنیا کے کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو اب تک باضابطہ طورپر تسلیم نہیں کیا ہے۔ مغربی ممالک نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے انسانی حقوق اور بالخصو ص خواتین کی آزادی کے نفاذ جیسے شرائط رکھے ہیں۔

Watch Live Public News