سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی
کیپشن: The price of gold has been reduced once again

ویب ڈیسک: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2339ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 2 لاکھ 06 ہزار 18 روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Watch Live Public News