نیٹ فلیکس نے آف لائن دیکھنے والوں کیلئے ڈاؤن لوڈ کا آپشن ڈس ایبل کردیا

نیٹ فلیکس نے آف لائن دیکھنے والوں کیلئے ڈاؤن لوڈ کا آپشن ڈس ایبل کردیا

(ویب ڈیسک )علی رضا:  نیٹ فلیکس کی جانب سے  آف لائن دیکھنے والوں کیلئے ڈاؤن لوڈکا آپشن ڈس ایبل کردیا گیا ہے۔

نیٹ فلیکس نے اپنی  ونڈوز ایپ پر ڈاؤن لوڈ کا آپشن ڈس ایبل کردیا ہے۔ نیٹ فلیکس نے حال ہی میں  ونڈوز  کیلئے  اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کیا ہے   اور یہ تبدیلی کچھ صارفین کیلئے بُری ثابت ہوئی ہے جن میں سے کچھ صارفین نے اس کی سوشل میڈیا پر اطلاع دی ہے۔

ایک ایکس صارف نے سوشل میڈیا پر ایک سکرین شاٹ شیئر  کیا۔

Netflix اس اپ ڈیٹ کو "نیا ونڈوز ایپ ایکسپرینس " کے طور پر لیبل  کیا ہے۔اس اپ ڈیٹ  میں  لائیو ایونٹس تک رسائی، اور نیٹ فلکس ایڈ سپورٹ پلان  متعارف کرایا گیا ہے، جو  متعارف ہونے کے بعد سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ 

بدقسمتی سے، نیا اپ ڈیٹ آف لائن دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈز کو بھی ڈس ایبل کردیا ہے۔ جیسا کہ اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے،تاہم نیٹ فلیکس کا کہنا ہے کہ  آپ اب بھی ٹی وی شوز اور فلمیں آف لائن "ایک سپورٹڈ موبائل ڈیوائس " پر دیکھ سکتے ہیں۔ جس کے معلوم ہوتا ہے کہ لیپ ٹاپ کو اب سپورٹڈ موبائل ڈیوائس نہیں سمجھا جا رہا۔

اگر آپ نوٹ کریں  تو اپ ڈیٹ جلد آرہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ  ونڈوز پر نیٹ فلکس کے صارفین کے پاس ابھی کچھ وقت ہے  جس میں وہ آف لائن ویڈیو ز دیکھ سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ  یہ تبدیلی ابھی تک ہر صارف کے لیے ظاہر نہیں ہو رہی ہے، جس کا امکان یہ ہے کہ Netflix ممکنہ طور پر دوبارہ علاقائی ریلیز  کرنے جا رہا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ہم تک پاکستان میں کب پہنچے گی، لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ آف لائن دیکھنے کے دن بہت محدود ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر