پبلک نیوز: معروف امریکی اسلامی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ زیادہ تر بین الاقوامی کھلاڑی اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ، جب سیاست میں آیا تو مافیازکاراج تھا ، اللہ نے مجھے ایمان سے نوازا ہے .
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 20سالوں سے میری کردار کشی کی گئی ، رزق ، عزت ، زندگی ، موت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ، میری تضحیک کےلیے اسکینڈلز اور جعلی خبریں لائی گئیں ، لوگ مافیاز کی وجہ سے سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے ، میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی کھائے ، انسان اپنی ناکامیوں سے سیکھتا ہے .
وزیرا عظم نے کہا امیر وہ ہے جس کے ضمیر کی قیمت نہیں لگائی جا سکتی ، مال ،دولت نہیں، انسان میں غیرت ہونا ضروری ہے ،جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اپنی ذات کا تجزیہ کرتے ہیں، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے ، مسلم دنیا میں بہت کم آزاد خیال لیڈر شپ ہے ، مذہب کے معاملے میں کسی سے زبردستی نہیں کر سکتے ، طاقتور لوگوں نے میری کردار کشی کی ، پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کے لیے سیاست میں آیا .
وزیراعظم نے یہ بھی کہا معاشرتی ذمہ داری نبھانے کے لیے سیاست میں آیا ، انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے ، قائداعظم لیڈر تھے ، انہوں نے خاص مقصد کے لیے قربانی دی ، عام آدمی کے لیے میرے اندر بہت احساس ہے ، جو کسی کے سامنے نہیں جھکتے ، وہ غیرت کا سودا نہیں کرتے ، زیادہ تر لوگ طاقت کےلیے اقتدار میں آتے ہیں، جب سیاست میں آیا اس وقت میرے پاس پیسہ اور عزت تھی ، دوسروں کے بارے سوچنے سے آپ اللہ کے قریب ہو جاتےہیں، میں نے مسلسل 22سال جدو جہد کی .
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، پاکستان کے لوگ بہت باصلاحیت ہیں، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصدہے . عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرٹ نہ ہو تو اشرافیہ وسائل پر قابض ہو جاتی ہے، ملک سے اشرافیہ اور مافیا کی اجارہ داری کو ختم کریں گے۔