ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزامات

ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزامات
لاہور ( پبلک نیوز) این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے لیے مبینہ طور پر ووٹوں کی خریداری جاری ہے۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی اور پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی مبینہ ویڈیو جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک دوسری پر ووٹ خریدنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ جو مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کا ہے۔ یہاں دو دو ہزار روپے دے کر مذہبی کتاب پر ووٹ دینے کا حلف لیا جا رہا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں شہریوں نے اپنا ووٹ بیچنے کے لیے لائن لگا رکھی ہے۔ ایک خاتون نے تو شکایت کی کہ اس کےشوہر اور سسر کو 2 ہزار مل گئے اسے کیوں نہیں دیئے؟ مسلم لیگ ن کے کارکن نے الیکشن کمیشن میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری سے متعلق مبینہ ویڈیو ثبوت بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع بتاتے ہیں کہ حکمران جماعت کے امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے قبل مفت راشن کارڈ ، ہیلتھ کارڈ اور گھر کا راشن فراہم کیا جا رہا تھا تاہم جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد اس عمل کو روک دیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔