بین اسٹوکس کے سیلاب متاثرین کی مدد کے اعلان پر وزیر اعظم کا ردعمل

بین اسٹوکس کے سیلاب متاثرین کی مدد کے اعلان پر وزیر اعظم کا ردعمل
اسلام آباد: انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی اپنی مکمل میچ فیس کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کےاعلان پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ’ہم انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کی اپنی تمام میچ فیس سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، دکھی انسانیت کے ساتھ ہمدردی سب سے افضل ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس کا یہ جذبہ برطانیہ کی عظیم انسان دوستی کی روایت کا مظہر ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بین اسٹوکس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی اپنی مکمل میچ فیس کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔