پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،28 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،28 اکتوبر 2021
اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کےحکومت سے ایک بار پھر مذاکرات، حکومت کا فرانس سے متعلق کسی بھی قسم کے اقدامات اٹھانے سے انکار، کالعدم تنظیم کا تمام گرفتار افراد کی رہائی اور مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ، حکومت نےشرط عائد کی کہ سعدرضوی کی رہائی سےقبل مظاہرین کو شاہراہوں سے ہٹنا ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے عبدالقدوس بزنجو واحد امیدوار،عبدالقدوس بزنجو کے علاوہ کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، وزیراعلیٰ کےانتخاب کےلیےبلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ کل ہوگی، قائد ایوان کےبعدسپیکراسمبلی کابھی انتخاب کیاجائے گا معاشی چیلنج ہماراپیداکردہ نہیں بلکہ اس کی ذمہ دارسابقہ حکومتیں ہیں،فواد چودھری نےپی پی اورن لیگ کوموجودہ حالات کا ذمہ دارقراردےدیا،کہاپاکستان نے 1947 سے 2008 تک 6ہزارارب روپے کاقرض لیا، 2008 سے 2018 تک 23 ہزارارب کاقرض لیا گیا وزیراعظم سے وزیرنجکاری محمدمیاں سومرواورمشیرخزانہ شوکت ترین کی ملاقات،خسارےمیں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق امورپرتبادلہ خیال، عمران خان کہتے ہیں نجکاری کےعمل میں زیادہ سے زیادہ یونٹس فروخت کر کے مخصولات حاصل کی جائیں کالعدم جماعت کےاحتجاج کےباعث پیداہونیوالی صورتحال کےپیش نظروزیراعظم نےکل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں قومی سلامتی سےمتعلق دیگرامور بھی زیرغور آئیں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔