وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کالعدم تنظٰیم کے پرتشدد احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔ وفاقی وزراء، اعلی عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوں گے۔ کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آرمی چیف سمیت تینوں سروسز چیف شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیرغور آئیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔