اے سی سی اے کے امتحانات، پاکستانی طلباء نے دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

اے سی سی اے کے امتحانات، پاکستانی طلباء نے دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
لاہور: انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے مشکل ترین امتحانات میں پاکستان کے دو طلباء نے میدان مارلیا۔ تفصلات کے مطابق نعمان عباسی اور ملک شہمیر پرویز نے اے سی سی اے امتحانات میں دنیا بھر سے 83,630 طلبا کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں۔ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دونوں ہو نہار طلبا کو نقد انعامات سے بھی نواز نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں طلبا کہتے ہیں کہ وہ یہ کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہیں اور مسقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔