خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئےخصوصی ٹاسک فورس کی منظوری

خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئےخصوصی ٹاسک فورس کی منظوری

ویب ڈیسک: خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے خصوصی ٹاسک فورس کی منظوری دے دی ۔

خصوصی ٹاسک فورس خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے سے متعلق کام کرے گی ،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سترہ رکنی  ٹاسک فورس میں شامل ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان الائینس فار گرلز ایجوکیشن فجر ربیعہ پاشا،ممبر قومی اسمبلی  زیب جعفر ، ایچ ایس سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم،ممبر قومی اسمبلی سبین غوری ، حارث خالق ، ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ثمینہ مالک بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کیمبرج سے عظمی یوسف، کسنلٹنٹ مشال یوسف،ڈاکٹر ضیاء بتول ، مس بیلا رضا جمیل ، مسز فرمان نساء ، مسز وجیہ قمر ، آمنہ عمیر ودیگر  بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News