چیف الیکشن کمشنر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

چیف الیکشن کمشنر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے چیف الیکشن کمشنر کو اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ملزم بھیس بدل کر بیرون ملک فرار ہو رہا تھا۔ خفیہ ادارے نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو بروقت اطلاع کر دی تھی جس کے بعد ایف آئی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کی اور ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کو ناکام کردیا ، ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔