"گواچی گاں"آوارہ گائے کہنے پر پابندی عائد

کیپشن: "گواچی گاں"آوارہ گائے کہنے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: راجستھان میں حکومت نے گائے کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے۔  اب راجستھان میں   گائے کے لیے استعمال ہونے والے ’ آوارہ‘ جیسے الفاظ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب راجستھان میں آوارہ جیسے الفاظ کے بجائے کسی بھی گائے کے لیے بے سہاراجیسے الفاظ استعمال کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مویشی اور گائے پالنے کے وزیر جورا رام کماوت آج 28 اکتوبر کو اس سلسلے میں احکامات جاری کریں گے۔ وزیر اس حوالے سے آج سہ پہر سیکرٹریٹ میں اپنے کمرے میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کی شندے حکومت کی جانب سے ریاست میں گائے کو  ریاستی ماں کا درجہ دینے کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی اس کی مانگ اٹھ رہی ہے۔ حال ہی میں سیکر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی  گوردھن ورما نے گائے کو 'ریاست ماں' کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کو خط بھی لکھا تھا۔

Watch Live Public News