ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 172 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 172 روپے سے بھی تجاوز کر گیا
کراچی(پبلک نیوز) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی. انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا. اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مزید مہنگاہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے سےبھی تجاوز کرگیا. اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 172 روپے 20 پیسے پر جا پہنچا ہے. دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 169.97 پیسے کی نئی ریکاڑد سطح پر بند ہوا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 170 روپے تک ٹریڈ ہوا. ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی اشیاٰ مزید مہنگی ہو جائیں گی جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا. یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر17روپے 32 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔