#BREAKING: King Salman issues a royal order appointing Crown Prince Mohammed bin Salman as Prime Minister of #SaudiArabia pic.twitter.com/iEJNNoxGbY
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) September 27, 2022
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کومبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں ، شاہی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے۔