وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی
اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی کے دو ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری، ایف بی آر محصولات اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر 21.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال دو ماہ میں 5.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، رواں مالی سال کے دو ماہ میں 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں 8.3 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال کے دو ماہ میں پانچ ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی، رواں مالی سال کے دو ماہ میں 4.5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال درآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہوئیں، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 54.1 فیصد کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے دو ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 47.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں ڈالر کی قدر میں 55 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ایف بی آر محصولات میں 27.2 فیصد کا اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی ایک سال میں 241.7 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں مالیاتی خسارے میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال افراط زر 27.8 فیصد رہی جو گزشتہ سال 26.1 فیصد رہی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔