واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے چین اور روس کے ساتھ تنازعات نہیں چاہتے ٗ چین کے ساتھ معاشی مسابقت زیادہ اچھا طریقہ ہے ٗ تنازعات نہیں چاہتے ٗلیکن چینی صدر شی جن پنگ کو واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔بطور صدر کانگریس سے پہلے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ غیر منصفانہ تجارتی ذرائع اور طریقہ کیلئے اٹھ کھڑا ہو گا ٗ جس معاملات سے امریکی صنعتوں اور کارکنان کا نقصان ہو ہم اس کیخلاف ہیں ٗ جن ممالک میں سرکاری کاروباری کمپنیوں کو سبسڈی دی جاتی ہے اور امریکی ٹیکنالوجی اور انٹیلی لیکچوئل پراپرٹی کو چوری کیا جاتا ہے ہم اس کیخلاف اقدام اٹھائیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نے چینی صدر کو یہ بھی بتا دیا تھا کہ انڈو پیسفک خطے میں امریکہ مضبوط عسکری طاقت کے حصول کے یقینی بنائے گا تاکہ تنازعات کو ممکنہ حد تک روکا جا سکے۔گزشتہ چند سالوں میں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اب اسے کم کیا جائے۔